خیبر پختونخوا: کوہاٹ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید، 2 مشتبہ افراد ہلاک

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) لاچی اسد محمود اور 4  پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعے میں پولیس کی حراست میں موجود دو مشتبہ افراد بھی ہلاک ہو گئے۔

کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ شکر درہ روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں وہ دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی ڈپازٹ اکاؤنٹس میں 8 ارب سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل ضلع کرک میں دہشت گردوں نے ڈرون کے ذریعے فیڈرل کانسٹیبلری کی پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 زخمی اہلکار شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبر پختونخوا حکومت کی اپیلیں ناقابلِ سماعت قرار

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ مزید جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘