فہیم اللہ جیسے بہادر جوانوں کی قربانیاں فراموش نہیں ہوں گی، عطا اللہ تارڑ

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کوہاٹ واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار فہیم اللہ کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

عطا اللہ تارڑ نے شہید فہیم اللہ کے والد اکرام اللہ سے ملاقات کی، شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:قائمہ کمیٹی تنازع: عطا اللہ تارڑ کی سحر کامران سے معذرت، معاملہ خوش اسلوبی سے حل

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی قوم فہیم اللہ جیسے بہادر جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہدا نے ملک کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی، عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید فہیم اللہ کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما صادق رضا بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp