قائمہ کمیٹی تنازع: عطا اللہ تارڑ کی سحر کامران سے معذرت، معاملہ خوش اسلوبی سے حل

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران سے ملاقات کی اور قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش آنے والے واقعے پر معذرت کی۔ ملاقات میں معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔

ملاقات کے موقع پر شازیہ مری، قادر پٹیل، سائرہ افضل تارڑ اور شرمیلا فاروقی بھی موجود تھیں۔ عطا اللہ تارڑ اور سحر کامران نے پارلیمانی روایات اور باہمی احترام کو مقدم رکھتے ہوئے تنازع ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ یوں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد پیدا ہونے والا معاملہ معذرت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

مزید پڑھیں: عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران

واضح رہے کہ21 جولائی 2026 کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور پیپلز پارٹی کی رکن کمیٹی سحر کامران کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد سحر کامران احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی تھیں۔

اجلاس کے دوران سحر کامران نے عطا اللہ تارڑ کے اونچی آواز میں بات کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ وزیر ہیں اور اونچی آواز میں بات کر رہے ہیں، میری بے عزتی ہوئی ہے اور میں اس پر سمجھوتا نہیں کروں گی۔

اس پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک رکن نے کمیٹی کو ہائی جیک کر رکھا ہے، اگر ریکارڈ نکال لیا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ ان کے دور میں کتنی بھرتیاں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آنکھیں دکھانا روایت بن گیا ہے، ایک رکن کا پوری کمیٹی پر حاوی ہونا قابل قبول نہیں، میرا بھی احتجاج ریکارڈ کیا جائے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کے باعث اجلاس میں کچھ دیر کشیدگی رہی۔ سحر کامران کے واک آؤٹ کے بعد کمیٹی کا اجلاس جاری رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟