پشاور اور دیگر علاقوں کو ملانے والی اہم شاہراہوں پر ٹریفک بند کردی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق 23 ستمبر کو رات 11 بجے سے ایم ون، ایم 14، ہزارہ موٹروے، جی ٹی روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق ایم ون پشاور موٹروے ہارون برج سے بند ہے، جبکہ ایم 14 سی پیک کانی برج کے قریب ترپ انٹرچینج کے مقام پر بند کردی گئی ہے۔ اس مقام پر میانوالی پولیس کی جانب سے ٹریفک روکی گئی ہے۔
اہم ٹریفک ایڈوائزری
پشاور موٹروے (M-1) کل 23 ستمبر 2026 رات 11 بجے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع سے پشاور موٹروے (M-1) پر سفر کرنے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر مؤخر کریں۔
اس کے برعکس ایم 2 ( لاہور/اسلام آباد)…
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 22, 2026
اسی طرح ای 35 ہزارہ موٹروے ہزارہ انٹرلنک کے قریب برہان انٹرچینج سے بند ہے، جبکہ این 5 جی ٹی روڈ اٹک خورد کے مقام پر بند کردی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق راولپنڈی، کوہاٹ روڈ خوش حال گڑھ اور ایبٹ آباد، حسن ابدال روڈ جھاڑی کس چیک پوسٹ سے بھی بند ہے۔
اس سے قبل موٹروے پولیس نے بتایا تھا کہ ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے بند ہے، جبکہ ایم 14 ہکلہ سے کنڈل تک بند کردی گئی ہے۔ مختلف انٹرچینجز پر بھی ٹریفک معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر وے پر تمام گاڑیوں کے لیے آگ بجھانے والا آلہ لازمی قرار دے دیا گیا
دوسری جانب موٹروے ایم 2 لاہور سے اسلام آباد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے، تاہم بڑی اور کارگو گاڑیوں کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر سے پہلے ٹریفک کی صورت حال معلوم کریں اور بند راستوں کے بجائے متبادل راستے اختیار کریں۔











