ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 2027 میں 3.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی برقرار رکھی ہے، جو حکومت کے 4 فیصد بجٹ ہدف سے کم ہے۔ بینک نے مہنگائی کی اوسط شرح 8.3 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے، جو حکومت کے 7 فیصد ہدف اور اسٹیٹ بینک کی 5 سے 7 فیصد کی درمیانی مدت کی حد سے زیادہ ہے۔
اے ڈی بی نے اپنی تازہ ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ توانائی، نقل و حمل اور زرعی اجناس کی لاگت میں اضافے کے باعث ملکی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
بینک نے جولائی میں جاری اپنی سابقہ رپورٹ میں بھی پاکستان کی شرح نمو 3.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ اپریل 2026 میں اس نے شرح نمو 4.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔
ADB Growth Projections 2026:
People’s Republic of China: 4.6%
India: 7%
Indonesia: 5.2%
Thailand: 2%
Philippines: 3.3%
Vietnam: 7.8%
Bangladesh: 3.7%
Malaysia: 4.9%
Pakistan: 3.7%
Türkiye: 2.8%
Kazakhstan: 4.8%🔗 More in our #ADO2026 September update:… pic.twitter.com/Who5VAmNEk
— Asian Development Bank (@ADB_HQ) September 23, 2026
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع بڑھنے کی صورت میں پاکستان کے لیے توانائی کی درآمدی لاگت اور مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ خلیجی ممالک کی لیبر مارکیٹ متاثر ہونے سے ترسیلات زر پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔
حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کی واپسی، عالمی سطح پر مالی معاونت کی سخت شرائط، ٹیکس وصولیوں میں کمی، موسمیاتی اثرات سے زرعی نقصانات اور توانائی کے شعبے سمیت سرکاری اداروں میں اصلاحات میں تاخیر بھی معاشی منظرنامے کے لیے خطرات قرار دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
اے ڈی بی کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 3.2 فیصد سے بڑھ کر 3.7 فیصد ہوگئی، جس میں خدمات، صنعت، زراعت اور نجی سرمایہ کاری نے اہم کردار ادا کیا۔ زرعی شعبے نے سیلاب سے بڑی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے باوجود 2.9 فیصد نمو کی، جبکہ نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا۔
اے ڈی بی کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کے مطابق معاشی اصلاحات کا تسلسل نجی سرمایہ کاری بڑھانے، بیرونی جھٹکوں کے مقابلے میں معیشت کو مضبوط بنانے اور زیادہ جامع معاشی ترقی کے لیے اہم ہوگا۔














