شہزادی ڈیانا کے بھائی کو کتاب کی اشاعت کے فوراً معافی مانگنا پڑ گئی

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شاہی خاندان سے متعلق مصنف ارل اسپینسر نے صحافی اور ٹی وی میزبان پیئرز مورگن سے اپنی کتاب میں ایک غلط دعوے پر معذرت کرلی ہے۔ مورگن نے مبینہ طور پر ’ثابت شدہ جھوٹ‘ تحریر کرنے پر اسپینسر اور ان کے پبلشرز کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد انہیں جلد بھلا دیا جائے گا، کنگ چارلس سے منسوب حیران کن گفتگو سامنے آگئی

شاہی امور کے ماہر کیمرون واکر نے ایکس پر بتایا کہ ارل اسپینسر نے 1993 میں پرنسس ڈیانا کی انتہائی نجی تصاویر کی اشاعت کے وقت پیئرز مورگن کو غلط طور پر ’ڈیلی مرر‘ کا ایڈیٹر قرار دینے پر معذرت کی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسپینسر کے ترجمان نے بھی معذرت کی تصدیق کی ہے۔

Princess Dianas brother issues apology over demonstrable lies after legal threat

تاہم اسپینسر کے نمائندے نے واضح کیا کہ ڈیانا کی آخری رسومات سے قبل مورگن سے ہونے والی فون پر گفتگو کے بارے میں کتاب میں درج بیان اپنی جگہ درست ہے۔ ترجمان کے مطابق ارل اسپینسر نے ذاتی طور پر مورگن کو فون کرکے بتایا تھا کہ انھیں اپنی بہن کی آخری رسومات میں قبول نہیں کیا جارہا تھا اور اس موقع پر مورگن کا لہجہ ناراضی اور برہمی پر مبنی تھا۔

ترجمان کے مطابق اسپینسر نے اپنی کتاب میں یہ تاثر بھی بیان کیا تھا کہ مورگن کے ناراض ردعمل کی وجہ ان تصاویر پر احساسِ جرم ہوسکتی ہے، کیونکہ اسپینسر نے سمجھا تھا کہ ان کی اشاعت کے وقت مورگن ’ڈیلی مرر‘ کے ایڈیٹر تھے۔

یہ بھی پڑھیے ڈیانا کی موت پر کنگ چارلس ’لاٹری جیتنے والے شخص‘ کی طرح خوش تھے، بھائی کا انکشاف

دوسری جانب مورگن نے اس سے قبل ’ایکس‘ پر اعلان کیا تھا کہ وہ اسپینسر اور ان کے پبلشرز کے خلاف قانونی کارروائی کررہے ہیں اور الزام لگایا تھا کہ کتاب میں ان کے بارے میں ایسے جھوٹ لکھے گئے ہیں جو اسپینسر کی بطور مؤرخ ساکھ پر سوال اٹھاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہ فریقی ایک روزہ سیریز: سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، کونسے ریکارڈ ٹوٹے؟

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟