ایشین گیمز میں بھارت سے سامنا ہوا تو بھرپور مقابلہ کریں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کل ایشین گیمز میں شرکت کے لیے روانہ ہوگی، ایشین گیمز کے لیے منتخب اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئرز کا کمبی نیشن بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو انگلینڈ کی کوچنگ کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا انتخاب 5 ماہ قبل کیا گیا تھا، منتخب ٹیم اچھی ہے اور جاپان کی کنڈیشنز سازگار رہیں تو ہماری بیٹنگ کافی بہتر ہے۔

انہوں نے سلمان مرزا کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 3 روز سے کراچی میں موجود ہیں، جبکہ شاہنواز دہانی کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے، اگر ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم سے سامنا ہوا تو پاکستان بھرپور مقابلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور میں کامیاب سرجری

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھا پرفارم نہیں کررہی، تاہم ٹی20 ٹیم دنیا کی چوتھی یا پانچویں بہترین ٹیم ہے، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp