نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہنگری، یونان اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ہنگری کی وزیر خارجہ انیتا اوربان سے ملاقات میں انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ہنگری کے تعلقات مزید مضبوط بنانے اور سیاسی، اقتصادی، تجارتی و سرمایہ کاری، کاروباری، تعلیمی اور عوامی سطح پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ روابط میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ مشاورتی نظام کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with his Hungarian counterpart, H.E. Ms. Anita Orbán @_OrbanAnita, on the sidelines of the 81st Session of the UN General Assembly in New York.
The DPM/FM congratulated Foreign Minister Orbán on… pic.twitter.com/X2IsFLkKMB
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 23, 2026
اسحاق ڈار نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابل عمل راستہ ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
دریں اثنا، نائب وزیراعظم نے یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹریٹس سے بھی ملاقات کی۔ یونانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار اور عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں کو سراہا۔
ملاقات میں پاکستان اور یونان کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری سطح پر روابط بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ یونانی وزیر خارجہ نے یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister of Pakistan, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, met with Foreign Minister of Greece, George Gerapetritis, on the sidelines of the 81st Session of the UN General Assembly in New York.
Foreign Minister Gerapetritis appreciated… pic.twitter.com/O1sJhGPpdY
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 23, 2026
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت، توانائی کی فراہمی کے سلسلے میں رکاوٹوں اور سمندری نقل و حرکت کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطح کے مستقل رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے ایک دوسرے کو باہمی دوروں کی دعوت بھی دی۔
اسحاق ڈار نے بلغاریہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر ویلیسلاوا پیٹرووا چامووا سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بلغاریہ کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Bulgarian Foreign Minister Dr. Velislava Petrova-Chamova on the sidelines of the 81st Session of the United Nations General Assembly (UNGA) in New York.
The two sides reviewed the entire… pic.twitter.com/CNwaCLE2ZU
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 23, 2026
دونوں جانب سے سیاسی اور اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے اور باقاعدہ رابطوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ زیر التوا مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی قابل عمل ذریعہ ہیں اور پاکستان علاقائی مسائل کے سفارتی حل کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔














