پاک امریکا تعلقات کا نیا باب، کیتھرین کونل نے اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف مشن کا عہدہ سنبھال لیا

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفارت خانے میں اہم سفارتی تبدیلی کے تحت کیتھرین کونل نے بطور نائب سربراہِ مشن (ڈی سی ایم) اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کیتھرین کونل کو نئے عہدے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شائع شدہ ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کیتھرین کونل کا وسیع سفارتی پس منظر اور پاکستان کے سفارتی امور سے متعلق گہری واقفیت پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

کیتھرین کونل اس سے قبل پاکستان کے 2 بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

امریکی  ناظم الامور کے مطابق، پاکستان کے حالات سے ان کی آگاہی اور تجربہ، دونوں ممالک کے مابین مسلسل شعبہ جات میں بڑھتے ہوئے تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے بلاشبہ انتہائی موزوں ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp