محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں امن و استحکام کے لیے جاری کاوشوں پر گفتگو ہوئی، جبکہ علاقائی سیکیورٹی کے امور اور پاکستان کی امن کے لیے کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

فریقین نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا اور دہشتگردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp