وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے ملاقات کی، جنہوں نے ٹمبر مارکیٹ سے راوی پل کی طرف پیٹرولنگ کے دوران سڑک پر ملنے والا لاوارث بیگ بھاری نقدی سمیت اس کے مالک تک پہنچا دیا تھا۔
ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے پیٹرولنگ کے دوران سڑک پر پڑا لاوارث بیگ اپنی تحویل میں لے لیا۔ بیگ میں بھاری نقدی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر کی ملاقات
سہیل وزیر ڈوگر نے ٹمبرمارکیٹ سے ملنے والا بیگ بھاری نقدی سمیت مالک تک پہنچادیا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر کی ایمانداری کو سراہا#MaryamNawaz pic.twitter.com/jinqUOQuHe— Sumair jamil (@sumair_shah123) September 23, 2026
سہیل وزیر ڈوگر نے بیگ میں موجود کاغذات کی مدد سے اس کے مالک، بیگم کوٹ کے رہائشی زین العابدین کو تلاش کیا اور بیگ بحفاظت ان کے حوالے کردیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔
مریم نواز شریف نے کہاکہ ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر کی ایمانداری اور فرض شناسی متاثر کن ہے، خوشی ہوئی۔ اگر ہر پاکستانی ایمانداری اور دیانتداری کا رویہ اپنا لے تو ہمارا ملک بہت آگے جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خلوص نیت سے دیانتداری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے پر اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتے ہیں۔














