گوجرانوالہ میں اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب شہید کیپٹن ابوذر فاروق کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے پہنچا اور مقامی افراد آبدیدہ ہو گئے اور ’نعرہ تکبیر، اللہ اکبر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
پاکستان کے اس بہادر سپوت کو ایک جذباتی الوداع پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، 2 افسران سمیت 6 جوان شہید
یاد رہے کہ 20 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس دوران کیپٹن ابوذر فاروق سمیت 2 افسران اور 6 اہلکار شہادت نے جام شہادت نوش کیا تھا۔














