پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

جمعرات 24 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فائٹر منیشہ علی نے انگولا کے شہر لوانڈا میں ہونے والے ’آئی ایم ایم اے ایف‘ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

منیشہ علی نے میزبان انگولا کی فائٹر لیونیلا ازابیل بلائیے کو دوسرے راؤنڈ میں اسٹینڈنگ گلوٹین سبمیشن کے ذریعے شکست دی۔

منیشہ علی کی کامیابی کے بعد ان کی اپنے والدین سے فون پر ہونے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں کامیابی کی خوشی اور جذبات نمایاں ہیں۔

گلگت بلتستان ٹورازم کے مطابق منیشہ علی نے اپنی شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی اس باصلاحیت فائٹر کی نظریں اب ’آئی ایم ایم اے ایف‘ ورلڈ چیمپئن شپ پر ہیں، جو یکم نومبر سے جارجیا میں شروع ہوگی۔

منیشہ علی کی یہ کامیابی گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp