جنرل اینستھیزیا کس طرح انسان کو بے ہوش کرتی ہے، سائنس دان اب تک اس عمل کو مکمل طور پر سمجھ نہیں سکے، تاہم نئی تحقیق سے دماغ اور شعور کی نوعیت کے بارے میں اہم اشارے مل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:جنرل اینستھیزیا دماغ کو بے ہوش کیسے کرتا ہے؟ شعور کا ایک بڑا راز اب بھی حل طلب
تحقیق کے مطابق جنرل اینستھیزیا دماغ کے مختلف حصوں کے درمیان رابطے کو متاثر کرتی ہے اور دماغی سرگرمی مجموعی طور پر کم ہوجاتی ہے۔ تھیلمس سمیت دماغ کے بعض حصے زیادہ حساس دکھائی دیتے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ بے ہوشی کا عمل پورے دماغ کے بند ہونے سے شروع ہوتا ہے یا مخصوص حصے اس کا آغاز کرتے ہیں۔
**Anesthetics do not shut down the brain. They interrupt a flow.**
As I see it, an anesthetic is not a neuronal poison. It is a switch. It attaches to the channel carrying the fuel for complex activity and simply blocks it.
There are various internal cables. Substances with a… pic.twitter.com/B5xZFACfbT
— Monica Jones (@jones_moni76117) September 21, 2026
سائنس دانوں کے مطابق بعض شواہد ایسے بھی ہیں جو شعور کی ایک درمیانی کیفیت کی جانب اشارہ کرتے ہیں، جو مکمل بیداری اور بے ہوشی کے درمیان ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:ہسٹوٹرپسی: کینسر کے مریضوں کے لیے امید افزا خبر، بغیر آپریشن انقلابی علاج دریافت
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنرل اینستھیزیا کے ذریعے شعور کو عارضی طور پر ختم کرکے اس کے بنیادی طریقۂ کار کا مطالعہ کیا جا رہا ہے، جس سے شعور کے اب تک حل نہ ہونے والے رازوں کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔













