افغان طالبان کے زیر کنٹرول 10 مقامات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے، عطا اللہ تارڑ

جمعرات 24 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں افغان طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں 10 مقامات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے اور معاون انفرااسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:طالبان کے ڈرون حملوں کے دعوے پروپیگنڈا مہم، جھوٹ کا پلندہ، پاکستان نے افغان بیانیہ مسترد کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ درست نشانے اور ڈرون حملوں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا، کارروائی میں ڈرون لانچ کرنے اور ذخیرہ کرنے کے مقامات بھی نشانہ بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اہداف پاکستان کے اندر نہتے شہریوں کے خلاف دہشتگرد حملوں سے منسلک تھے، جبکہ 23 ستمبر کو افغان طالبان حکومت کی جانب سے ڈرون کی دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی سعودی عرب پر کیے گئے ڈرون حملوں کی مذمت، اظہار یکجہتی

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سرپرستی، پناہ اور معاونت حاصل کرنے والے دہشتگرد پراکسیز سے لاحق خطرے کے خلاف پاکستان اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp