سنگاپور اوپن گالف چیمپیئن شپ، پاکستان کے احمد ظفر حیات نے میدان مار لیا

ہفتہ 26 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینیئر امیچر گالف چیمپئن شپ 2026 کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا، جبکہ پاکستان کے بریگیڈیئر (ر) عمر اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے مقابلے میں پاکستان کی کامیابی کو مزید نمایاں کردیا۔

سنگاپور میں منعقدہ 35ویں سینیئر امیچر چیمپیئن شپ میں احمد ظفر حیات نے 3 راؤنڈز میں مجموعی طور پر 223 اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے بالترتیب 73، 74 اور 76 اسکور کیے۔

سنگاپور کے سیلیٹر کنٹری کلب کے ریکارڈ کے مطابق چیمپیئن شپ 22 سے 25 ستمبر تک منعقد ہوئی، جس میں 35ویں سنگاپور اوپن سینیئر امیچر چیمپیئن شپ کے ساتھ 11ویں سنگاپور نیشنل سینیئر امیچر چیمپیئن شپ بھی شامل تھی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے مقامی و بین الاقوامی سطح پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر (ر) عمر اعجاز نے 3 راؤنڈز میں 229 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کے راؤنڈز کا اسکور 77، 80 اور 72 رہا۔

پاکستان کے تیسرے کھلاڑی محمد عبداللہ منان نے 3 راؤنڈز میں مجموعی طور پر 250 اسکور کیا، ان کے راؤنڈز 82، 86 اور 82 رہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی سینیئر امیچر گالفرز 20 ستمبر کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سنگاپور پہنچے تھے۔ احمد ظفر حیات کی مجموعی کامیابی اور عمر اعجاز کی تیسری پوزیشن کے باعث پاکستان نے مقابلے میں 2 نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ پر گالف میں دھوکہ دہی کا الزام، ویڈیو وائرل

پاکستان گالف فیڈریشن نے بھی قومی گالفرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp