بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد ہوٹل واپسی کے دوران اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ٹیم بس سے اترتے ہوئے اچانک پھسل گئے۔
بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اسٹیڈیم سے واپسی پر ہوٹل میں داخل ہو رہے تھے کہ روہت شرما بس کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور پھسل کر گر گئے۔
ROHIT SHARMA SLIPPED FROM BUS 😭😭
After that fall he was rubbing his hand in backside of leg 🥹.
Hope he is well . pic.twitter.com/f0wxMNEdCu— Tikhi mirchi 🌶️ (@MohalekiAunty) September 28, 2026
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس کے بعد بھارتی کرکٹ مداحوں نے روہت شرما کی خیریت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر روہت شرما کی مدد کے لیے آگے بڑھے اور انہیں اٹھنے میں معاونت فراہم کی۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی کے بعد ہوٹل واپسی کے دوران روہت شرما ٹیم بس کی سیڑھیوں سے بری طرح پھسل گئے جبکہ ویرات کوہلی بھی یہ منظر دیکھ کر حیران نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کی ویڈنگ فوٹو شوٹ میں بن بلائے انٹری اور رقص، ویڈیو وائرل
ایک اور صارف نے روہت شرما کی خیریت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے وہ خیریت سے ہوں گے۔
تاہم واقعے کے بعد روہت شرما کے زخمی ہونے سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔














