نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں شرکت کے بعد نیویارک کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار آج پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد واپس پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

دورۂ نیویارک کے دوران نائب وزیراعظم نے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں شرکت کی جبکہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاسوں میں شرکت کی، جبکہ اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 27ویں غیر رسمی اجلاس کی صدارت بھی کی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مصنوعی ذہانت اور وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاسوں سے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کی ملاقات، علاقائی امن و باہمی تعاون پر گفتگو

وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp