اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کی ملاقات، علاقائی امن و باہمی تعاون پر گفتگو

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار ٹام فلیچر نے ملاقات کی، جس میں انسانی امداد، علاقائی امن اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی امیدوار کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آفس برائے رابطہ انسانی امور کی جانب سے دنیا بھر میں قدرتی آفات اور تنازعات سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد کی فراہمی میں ادا کیے جانے والے کردار کو سراہا۔

 انہوں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی قدرتی آفات کے دوران ادارے کی خدمات کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کا بانی رکن بنے گا، اسحاق ڈار شنگھائی میں معاہدے پر دستخط کریں گے

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے امور کے ادارے کی اہم ذمہ داریوں، خصوصاً مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

ملاقات کے دوران ٹام فلیچر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی گراں قدر خدمات اور کردار کی بھی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار