روپے کی قدر میں مزید اضافہ، جانیے ڈالر و دیگر کرنسیوں کی صورتحال

بدھ 30 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی روپے نے بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی اضافے کا سلسلہ جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی روپیہ قدم بہ قدم ترقی کی جانب گامزن، ڈالر اور بٹ کوائن کتنے کے؟

مقامی کرنسی دن کے اختتام پر 277.11 روپے پر بند ہوئی جو ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کا اضافہ ہے۔

منگل کو پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 277.12 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر بدھ کو یورو کے مقابلے میں اس سال کی بلند ترین سطح کے قریب رہا اور 14 ماہ میں اس کے مقابلے میں سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ریکارڈ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کی وجہ امریکا میں مضبوط معاشی ترقی اور بڑھتی ہوئی شرح سود ہے جبکہ یورپ توانائی اور قرضوں کے مسائل سے دوچار ہے۔

گزشتہ رات یورو مئی 2025 کے بعد اپنی کم ترین سطح ڈالر 1.1312 تک گر گیا تھا اور ایشیا میں ڈالر 1.1339 کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا۔ یورو 178 ین کے قریب بھی سپورٹ لیول کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔

ستمبر کے دوران امریکی ڈالر یورو کے مقابلے میں تقریباً 2.5 فیصد بڑھا ہے اور ڈالر کی مضبوطی نے آسٹریلوی ڈالر کو بھی اگست کے اوائل کے بعد پہلی بار 70 سینٹ سے نیچے دھکیل دیا۔

ڈالر نے سوئس فرانک کے مقابلے میں بھی ساڑھے 16 ماہ کی بلند ترین سطح 0.8358 فرانک کو چھو لیا۔

مزید پڑھیے: پاکستانی روپیہ بہتری کی سیڑھیاں مسلسل چڑھتا ہوا، آہستہ لیکن مستقل

جولائی اور اگست میں امریکا اور جاپان کی جانب سے ین کی خریداری اور جاپان میں شرح سود میں اضافے کی رفتار تیز ہونے کے بعد ین ڈالر کے مقابلے میں شارٹ کے طور پر اپنی مقبولیت کھو چکا ہے۔ ستمبر میں امریکی ڈالر ین کے مقابلے میں 1.5 فیصد گر چکا ہے۔

امریکا میں مہنگائی کا فیڈ کا پسندیدہ پیمانہ کور پی سی ای بدھ کو جاری ہونا ہے تاہم مارکیٹ کی نظریں جمعہ کو آنے والی امریکی جابز رپورٹ پر ہیں جو مضبوط ہونے کی صورت میں اس توقع کو تقویت دے سکتی ہے کہ امریکی شرح سود میں مزید اضافہ ہوگا۔

تیل کی قیمتیں جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشارہ ہیں بدھ کو بڑھیں اور ماہانہ بنیادوں پر بڑے اضافے کی جانب گامزن ہیں۔

مزید پڑھیں: آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گر گیا

نومبر کا برینٹ فیوچر معاہدہ جو بدھ کو ختم ہو رہا ہے 57 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 103.16 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ زیادہ فعال دسمبر کا معاہدہ 94 سینٹ اضافے سے 97.10 ڈالر پر تھا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 82 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 90.20 ڈالر پر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp