وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے لانگ مارچ کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر بول پڑے۔
وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہیلی کاپٹر پر لکی مروت پہنچنے کی ویڈیو ’ایکس‘ پر شیئر کی۔
Sohail Afridi Sahib’s Heli ride today from Peshawar to Lakki Marwat must have been for official work, possibly related to the security situation and counterterrorism efforts. https://t.co/Lkfnox0otg
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 4, 2026
محسن نقوی نے لکھا ’وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا آج پشاور سے لکی مروت تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر یقیناً سرکاری کام کے لیے ہی ہوگا۔‘
انہوں نے مزید کہاکہ ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ دورہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، جس کے لیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور سے ہیلی کاپٹر پر لکی مروت پہنچے۔
سہیل آفریدی کے ہیلی کاپٹر پر لکی مروت پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔












