امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس اپنے 9 ہفتے کے بیٹے کو لے کر ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے ایک لمحے کے لیے توازن کھو بیٹھیں تاہم انہوں نے فوری طور پر خود کو سنبھال لیا اور ممکنہ حادثے سے محفوظ رہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوشا وینس میری لینڈ میں واقع جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ہیلی کاپٹر کی سیڑھیوں سے اتر رہی تھیں۔ اس دوران وہ لڑکھڑا گئیں۔
OMG. Second lady Usha Vance, 9-Week-Old son in a carrier, diaper bag on her shoulder, loses her footing on the Marine One stairs. 🙏
She steadies herself. The baby stays in the carrier. Everyone's ok. pic.twitter.com/zBZpim7acw
— Mr Producer (@RichSementa) October 5, 2026
اوشا وینس کے سینے سے بیبی کیریئر بندھا ہوا تھا جس میں ان کا 9 ہفتے کا بیٹا ایلک نیل وینس موجود تھا۔ تاہم انہوں نے فوراً اپنا توازن بحال کرلیا اور گرنے سے بچ گئیں۔ واقعے کے فوراً بعد اوشا نے اپنے بیٹے کی جانب توجہ دی اور اسے دلاسہ دیتی نظر آئیں۔ بعد ازاں وہ مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’میکسیکو پسند ہے تو وہاں چلے جائیں‘، جے ڈی وینس کی تقریر میں احتجاج، پرچم لہرانے والا شخص باہر نکال دیا گیا
دوسری جانب جے ڈی وینس اپنی اہلیہ کے پیچھے ہیلی کاپٹر سے اتر رہے تھے اور اس وقت وہ اپنی 4 سالہ بیٹی میرا بیل کو اٹھائے ہوئے تھے۔ وینس خاندان الاسکا کے شہر اینکریج جانے کے لیے روانہ ہوا تھا جہاں نائب صدر کو ریپبلکن نیشنل کمیٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا۔
پرواز سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے بتایا کہ اوشا اور ان کے بچے بھی ان کے ہمراہ سفر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اوشا کی امریکا کی 50ویں ریاست ہوگی اسی لیے وہ اپنے کم عمر بیٹے کو بھی 7.5 گھنٹے کی پرواز پر الاسکا لے جا رہے ہیں۔














