نواب شاہ کے قریب بسوں کے تصادم میں 6 مسافر ہلاک

اتوار 25 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہران ہائی وے پر نواب شاہ کے قریب 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم میں 2 خواتین سمیت 6 شہری ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان اور پشاور سے کراچی جانیوالی دوبسیں نواب شاہ کے علاقے دوڑ کے قریب مہران ہائی وے پر بلوچ اسٹاپ کے مقام پر تصادم کا شکار ہوگئیں، ابتدائی معلومات کے مطابق یہ جان لیوا حادثہ تیز رفتاری کے ساتھ اوور ٹیک کے باعث پیش آیا۔

ترجمان ریسکیوسروس کے مطابق دونوں مسافر بسوں میں 60 سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جنہیں سول ہسپتال دوڑ منتقل کیا گیا جبکہ دو افراد کو زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ترجمان کے مطابق 50 کے قریب زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر لیا گیا ہے جہاں تمام مسافروں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے کے زخمیوں میں سے 4 کی حالت بہت زیادہ تشویشناک ہے جن میں ایک کم عمر بچہ بھی شامل ہے۔ ان تمام افراد کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت در بی بی، رضیہ بی بی، بخش تیر، گل آغا، قربان میرانی، عبدالمجید سولنگی کے نام سے ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا میں طوفانی گرمی، بیس بال لیگ کے 2 اہم میچز منسوخ

نیویارک میئر ظہران ممدانی فوجی اہلکار کی آخری رسومات میں نظر انداز، شدید برہمی میں گھر واپس لوٹ گئے

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا آفیسر شہید

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت، قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

مریم نواز کی ہدایات پر مون سون صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی، پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

ویڈیو

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟