نادرا نے پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں

بدھ 7 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 18 سال کی عمر کے بعد پہلی بار قومی شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

نادرا کے مطابق ایسے درخواست گزار جن کے والدین یا بہن بھائی نادرا میں رجسٹرڈ نہیں یا دستیاب نہیں، انہیں شناختی کارڈ کے لیے درخواست جمع کرانے سے قبل ضروری دستاویزات اور تصدیق کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنشنرز کی بائیومیٹرک تصدیق اب نادرا کرے گا، نیا طریقہ کار نافذ ؟

نادرا نے کہا ہے کہ درخواست گزار کو تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا شہریت کا سرٹیفکیٹ یا نیچرلائزیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔

درخواست گزار کو 18 سال یا اس سے زائد عمر کے 2 ایسے گواہ بھی ساتھ لانا ہوں گے جن کے پاس درست شناختی کارڈ موجود ہو اور جن کی بائیومیٹرک تصدیق کی جاسکے۔

نادرا کے مطابق گواہوں کے لیے درخواست گزار کے والد یا والدہ کی جانب سے رشتہ داروں کو ترجیح دی جائے گی۔ اگر ایسے رشتہ دار دستیاب نہ ہوں تو اسی علاقے کا کوئی ایسا شخص گواہ بن سکتا ہے جس کے پاس شناختی کارڈ یا نائیکوپ موجود ہو اور وہ درخواست گزار کو ذاتی طور پر جانتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑی سہولت: نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ شروع کرنے کی تجویز پر غور

درخواست گزار کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق حلف نامہ ‘بی’ بھی جمع کرانا ہوگا، جبکہ درخواست فارم کی تصدیق ضابطہ 9 کے تحت مجاز شخص سے کرانا ضروری ہے۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی اضافی دستاویزات موجود ہوں تو وہ بھی ساتھ لائیں۔ پہلی بار شناختی کارڈ کے لیے درخواست قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہ فریقی ایک روزہ سیریز: سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، کونسے ریکارڈ ٹوٹے؟

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟