نا اہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال کرنے کا بل منظور، فائدہ کس کو؟

اتوار 25 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کسی بھی ممبر اسمبلی کی نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال تک کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سے اس بل کی منظوری کے بعد قائد ن لیگ نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر خان ترین کے انتخاب لڑنے کا راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے۔

اتوار کو اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نا اہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت کے تعین کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایوان نے انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دینے کا بل بھی منظور کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کا بل ایوان بالا (سینیٹ) سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کو تاحیات تصور کیا جاتا تھا اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین کو سنہ 2017 میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ہی تاحیات نااہلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسط ایشیا میں تجارت بڑھنے سے پاکستان اور افغانستان کے حالات بھی بدل جائیں گے، ایمبیسیڈر علی سرور نقوی

مسئلہ کشمیر: آزادی کی جدوجہد، بھارتی مظالم اور حل کی تلاش

بیرسٹر سلطان محمود کا انتقال: آزاد کشمیر کے نئے صدر کے لیے لابنگ جاری، ہما کس کے سر بیٹھے گا اور عہدے کی مدت کتنی ہوگی؟

مغربی تہذیب کا انہدام!

5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کیوں منایا جاتا ہے؟

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

مغربی تہذیب کا انہدام!

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ