پنجاب میں گزشتہ 4 برس کے دوران کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے: چوہدری شافع

اتوار 25 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 4 برس کے دوران جتنی کرپشن ہوئی اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نوجوان سچ اور جھوٹ بولنے والوں میں فرق کو سمجھیں۔ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے پیچھے ایک پارٹی کا لیڈر شامل تھا۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کے مجسمے توڑے گئے، آج اگر ہم سکون کی نیند سو رہے ہیں تو اس کی وجہ پاک فوج ہے۔ نوجوان سوشل میڈیا پر منفی خبریں پھیلانے والوں کی مذمت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 سال خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت رہی لیکن ایک بھی جنرل اسپتال نہیں بنا۔ پنجاب میں ہمیں موقع ملا تو جنرل اسپتال اور ٹیکنیکل کالج میں بہتری لائیں گے۔ زراعت کے شعبے میں بھی بہت کام ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان کو وہی بات کرنی چاہیے جس پر وہ عمل کر سکے۔ پنجاب میں گزشتہ حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ کی مد میں بھی کرپشن کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی