دہشتگردی کے خلاف 800 ارب کی فراہمی، کے پی حکومت سے تفصیلات کا مطالبہ

اتوار 11 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ اور سیکیورٹی نظام کی بہتری کے لیے فراہم کیے گئے تقریباً 800 ارب روپے کے فنڈز کے استعمال اور نتائج کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا 2001 سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کرتا رہا ہے، اس لیے صوبے کو فراہم کیے جانے والے فنڈز اور ان کے استعمال کا جائزہ غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ، سہیل آفریدی اور پارٹی قیادت کہاں ہے؟

مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے اور سیکیورٹی نظام کو بہتر بنانے کے لیے فراہم کردہ رقوم کے استعمال، ان سے متعلق منصوبوں اور حاصل ہونے والے نتائج کی تفصیلات عام کی جائیں۔

اس ضمن میں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ دستیاب وسائل کے باوجود پولیس کی استعدادِ کار، تربیت، جدید آلات اور عملی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی غیر معمولی آئینی اقدام کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کی بحالی اور صوبے میں آئینی نظام کی مؤثر کارکردگی یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp