قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام سوا 6 بجے طلب

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس منگل 13 اکتوبر کو طلب کر لیے ہیں، دونوں ایوانوں کے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں:صدر مملکت آصف علی زرداری 5روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی ویب سائٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا، جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے بھی ایوانِ بالا کا اجلاس اسی وقت طلب کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp