کوشل مینڈس کی ناقابلِ شکست 87 رنز کی اننگز کی بدولت سری لنکا نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
– Came to bat when Pakistan were 102/6.
– Smashed 34 crucial runs.
– 2 fours, 2 sixes.ARAFAT MINHAS – A FINISHER IN THE MAKING. 🔥🫡#PAKvSL pic.twitter.com/UOAaHirCQF
— Rana Ahmad. (@AhmadRana056) October 13, 2026
سری لنکا کی جانب سے کپتان کوشل مینڈس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ کمیندو مینڈس نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 27 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، دونوں بیٹرز نے تیسری وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 92 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا اور لاہرو اودارا صرف ایک رن بنا کر محمد عمران رندھاوا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 15 رنز تھا۔
اس کے بعد کوشل مینڈس نے اوپنر سینیث جے وردنے کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 59 رنز کی شراکت قائم کی۔ جے وردنے نے 26 گیندوں پر 38 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ انہیں عرفات منہاس نے 8ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ کیا۔
Sahibzada Farhan and Arafat Minhas stitch a Pakistan record 66-run seventh-wicket stand to take the hosts to 168-8 🏏
Our bowling effort coming up shortly 🎯#PAKvSL | #BackTheBoysInGreen | #CricketKaJashan pic.twitter.com/RAr4c1NxWT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2026
جے وردنے کے آؤٹ ہونے کے بعد کوشل مینڈس اور کمیندو مینڈس نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور پاکستان کو مزید کوئی کامیابی حاصل نہ کرنے دی۔ دونوں نے 92 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کرکے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے کامیابی دلائی، پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عرفات منہاس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور کپتان صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز کی بدولت 168 رنز بنائے۔ پاکستان کے اوپنرز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ابتدائی 3 اوورز میں 34 رنز جوڑے۔
سری لنکن فاسٹ بولر ایشان مالنگا نے چوتھے اوور میں فخر زمان کو 12 رنز اور معاذ صداقت کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کرکے پاکستان کی پیش قدمی روک دی۔
اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور حسن نواز نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور 33 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم حسن نواز 17 گیندوں پر 16 رنز بنانے کے بعد وجے کانتھ وجے اسکنتھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔تیسرے میچ میں کامیابی کے باوجود سری لنکا سیریز جیتنے میں ناکام رہا اور پاکستان نے 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
– Came to bat when Pakistan were 102/6.
– Smashed 34 crucial runs.
– 2 fours, 2 sixes.ARAFAT MINHAS – A FINISHER IN THE MAKING. 🔥🫡#PAKvSL pic.twitter.com/UOAaHirCQF
— Rana Ahmad. (@AhmadRana056) October 13, 2026
پاکستان کو اگلے ہی اوور میں ایک اور نقصان اٹھانا پڑا، جب داسن شناکا نے وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کو صرف 3 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ شناکا نے اس کے بعد محمد عمران کو 6 اور عبدالصمد کو 15 رنز پر آؤٹ کرکے پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔
پاکستان نے 102 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دی تھیں، تاہم صاحبزادہ فرحان اور عرفات منہاس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سہارا دیا۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 66 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔
صاحبزادہ فرحان 47 گیندوں پر 76 رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر نووان تھشارا کا شکار بنے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
نووان تھشارا نے آخری گیند پر رضا اللہ کو بھی بولڈ کردیا، جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ عرفات منہاس 20 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشان مالنگا اور نووان تھشارا نے 2،2 جبکہ وجے کانتھ وجے اسکنتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔








