امریکا اور یوکرین کے بیانات میں تضاد، انٹیلیجنس شیئرنگ پر نیا تنازع

پیر 19 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین کے ساتھ انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے میں عارضی تعطل کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے کیف کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کبھی معطل نہیں کی۔

ان کا یہ بیان یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ امریکا نے مختصر وقت کے لیے معلومات کا تبادلہ روک دیا تھا، تاہم بعد میں یہ سلسلہ بحال کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، زیلنسکی نے اتوار کو امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے پروگرام ’میٹ دی پریس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ انٹیلیجنس شیئرنگ میں تعطل آیا تھا، تاہم بعد میں یہ رکاوٹ دور کر دی گئی۔

انہوں نے اس سلسلے کی بحالی پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب معلومات کا تبادلہ معمول کے مطابق جاری ہے۔

تاہم، ازبکستان کے دورے کے دوران پیر کی صبح سمرقند میں تاریخی ریگستان اسکوائر کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں کوئی تعطل نہیں آیا تھا۔

روبیو نے زیلنسکی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ یوکرینی صدر یہ باتیں کہاں سے حاصل کر رہے ہیں یا میڈیا کے سامنے اس طرح کے بیانات کیوں دے رہے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے پر یوکرینی صدر سے وضاحت طلب کریں۔

مزید پڑھیں: امریکا یوکرین کے معاملے پر امن مذاکرات کے لیے حقیقی کوشش کرے، چین

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ زیلنسکی اور دیگر متعلقہ فریقوں کی توجہ جنگ کے خاتمے پر ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق، واشنگٹن کی بھی بنیادی ترجیح روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند روز کے دوران واشنگٹن اور کیف کے درمیان متعدد معاملات پر متضاد بیانات سامنے آئے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھا ہے۔

زیلنسکی نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ یوکرین کی جانب سے امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے تیار کردہ اسٹارشیلڈ نظام کے استعمال پر حالیہ پابندیوں کے پیچھے امریکی حکومت کا کردار ہو سکتا ہے۔ یہ نظام روسی ڈرونز اور میزائلوں کے خلاف دفاع میں اہم سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، امریکی حکام نے ان الزامات کی بھی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں: فوجی امداد کے بدلے ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین سے قیمتی دھاتوں کا مطالبہ

یوکرین روس کی جانب سے اپنے شہروں پر داغے جانے والے تیز رفتار بیلسٹک میزائلوں کی بروقت نشاندہی کے لیے امریکی انٹیلیجنس پر انحصار کرتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ واشنگٹن یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب، یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے بعض حملے پیشگی انتباہ کے بغیر ہوئے، جس سے یہ سوال پیدا ہوا کہ آیا انٹیلیجنس معلومات معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی تھیں یا نہیں۔

امریکی اور یوکرینی حکام کے متضاد بیانات نے دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کی اصل صورت حال سے متعلق غیر یقینی صورت حال کو مزید بڑھا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

مائیکروسوفٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کا پیکیج دینے کا فیصلہ کیوں؟

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

خیبرپختونخوا پولیس کے لیے خصوصی انشورنس پلان، شہدا کے خاندانوں اور زخمی اہلکاروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

موسم سرما کی آمد، بلوچستان کے کون سے علاقے سیاحوں کے لیے پُرکشش بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں