میوزیکل کامیڈی ’دی ڈیبیو‘ کے ساتھ لندن فلم فیسٹیول اختتام پذیر

منگل 20 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیسی آئزنبرگ کی میوزیکل کامیڈی فلم ’دی ڈیبیو‘ کی اسکریننگ کے ساتھ 70ویں لندن فلم فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیان مور کی مرکزی اداکاری سے سجی اس فلم نے فیسٹیول کی اختتامی تقریب کو یادگار بنا دیا، جبکہ یوکرینی فلم ساز سرگئی لوزنیتسا کی فلم ’امپیریئم‘ نے بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیم آلٹمین کی زندگی پر مبنی فلم ’آرٹیفیشل‘ لندن فلم فیسٹیول میں پیش

اداکار اور فلم ساز جیسی آئزنبرگ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی میوزیکل کامیڈی فلم ’دی ڈیبیو‘ میں مرکزی کردار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیان مور کو ذہن میں رکھ کر لکھا تھا۔ انہوں نے جولیان مور کو دنیا کی بہترین اداکارہ قرار دیا۔

فلم کے اسکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار جیسی آئزنبرگ نے میڈیا سے ریڈ کارپٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر منظر جولیان مور کی اداکاری کی صلاحیتوں اور ان کے منفرد انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریر کیا۔

فلم میں جولیان مور نے مونا کا کردار ادا کیا ہے، جو نیو جرسی میں رہنے والی ایک شرمیلی گھریلو خاتون ہے۔ اسے اس وقت خوشی کا غیر معمولی موقع ملتا ہے جب اسے مقامی تھیٹر کے ایک میوزیکل ڈرامے میں کردار مل جاتا ہے۔

زندگی میں کسی کمی کو پورا کرنے کی خواہش اسے اس تجربے کی جانب راغب کرتی ہے، جہاں اسے زندگی کا نیا مقصد اور لوگوں سے تعلق کا احساس ملتا ہے۔

مزید پڑھیں: ضیا محی الدین پر بننے والی دستاویزی فلم نیویارک کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

جولیان مور کے مطابق، مونا اپنی زندگی میں کسی ایسی چیز کی تلاش میں آگے بڑھتی ہے جس کی اسے ضرورت ہے، اور بالآخر یہی سفر اسے اپنی ذات اور ایک ایسی برادری سے جوڑ دیتا ہے جو اس کے لیے نہایت قیمتی ثابت ہوتی ہے۔

یہ فلم جیسی آئزنبرگ کی بطور ہدایت کار تازہ کاوش ہے، اس سے قبل وہ فلم ’اے ریئل پین‘ کے اسکرین پلے پر بافٹا ایوارڈ جیت چکے ہیں، ’دی ڈیبیو‘ میں 7 اصل گانے بھی شامل ہیں، جو خود آئزنبرگ نے لکھے ہیں۔

یہ گانے فلم کے فرضی اسٹیج ڈرامے ’نوزی نیبرز‘ کا حصہ ہیں، جو 1990 کی دہائی کے انداز سے متاثر ایک ہلکا پھلکا میوزیکل ہے، اس کی کاسٹ میں فلم ’دی لٹل مرمیڈ‘ کی اداکارہ ہیلے بیلی بھی شامل ہیں۔

آئزنبرگ نے کہا کہ انہیں گیت لکھنے اور میوزیکل تھیٹر کے لیے موسیقی تخلیق کرنے سے محبت ہے اور انہوں نے یہ گانے پوری سنجیدگی اور لگن سے لکھے۔

فلم میں مونا کو اسٹیج پر ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ڈرامے کے ہدایت کار جیری، کا صبر آزمایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: لندن فلم فیسٹیول میں سرپرائز انٹری، بروس اسپرنگسٹین کی اپنی کہانی پر مبنی فلم کی رونمائی

جیری کا کردار اداکار پال گیا میٹی نے نبھایا ہے، جو فلم ’دی ہولڈ اوورز‘ میں اپنی اداکاری کے لیے معروف ہیں۔

بعد ازاں مونا اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے میتھڈ ایکٹنگ کے طریقے کو حد سے زیادہ اپنانے لگتی ہے۔

جیسی آئزنبرگ کے مطابق، جولیان مور نے مونا کے کردار کو جس انداز میں پیش کیا، اس نے انہیں ایک غیر روایتی اور منفرد فلم بنانے کا موقع دیا، جو حقیقت سے مکمل طور پر کٹی ہوئی محسوس نہیں ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گورنر راج اور ایمرجنسی پر مولانا فضل الرحمان اپنے ماضی کے اتحادیوں کے خلاف کیوں کھڑے ہوگئے؟

بلوچستان میں گھر بیٹھے ڈاکٹر سے رابطہ ممکن، صحت دہلیز ٹیلی ہیلتھ ایپ کیا ہے؟

مزدور باپ کا ہونہار بیٹا: چھٹی جماعت کے طالبعلم نے جہاز بنا لیا، حکومتی سرپرستی کا منتظر

ایم کیو ایم کے اندرونی اختلافات کے بیچ وسیم اختر اور سینیئر رہنماؤں کی قربتیں، آخر ماجرا کیا ہے؟

کیا پاکستان تحریک انصاف نے خود عمران خان کو مائنس کر دیا ہے؟

ویڈیو

مزدور باپ کا ہونہار بیٹا: چھٹی جماعت کے طالبعلم نے جہاز بنا لیا، حکومتی سرپرستی کا منتظر

ملتان میں وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ، یتیم خانے کی نگرانی پر بھی سوالات اٹھ گئے

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کیا ذمہ داری سونپی، سہیل آفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟