قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا دوسرا جہاز پاکستان پہنچ گیا، جس سے گیس کی قلت کے دباؤ میں کچھ کمی آنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:قطر سے ایل این جی کی نئی کھیپ موصول، توانائی بحران کم ہونے کی امید
ایل این جی بردار جہاز منگل کو پاکستان پہنچا اور پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا، جہاں گیس کو دوبارہ قابلِ استعمال حالت میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا جانا ہے۔ ایل این جی کے ذخائر کم ہونے کے باعث یہ ٹرمینل 9 اکتوبر سے غیر فعال تھا۔
Asian gas prices have roughly tripled since the war began.
– Spot LNG just hit 30.40 dollars, the highest since December 2022.
– Qatar supplies about a fifth of the world’s LNG, and most of it is stuck.
– Pakistan got 99 percent of its LNG from Qatar. Now it is cutting demand.Facts. Not Spin.
Read the full story: https://t.co/ROkK64b9V0
— Unbiased Headlines (@UnbiasedHdlns) October 21, 2026
اکتوبر میں قطر سے پاکستان پہنچنے والا یہ دوسرا ایل این جی جہاز ہے۔ اس سے قبل 13 اکتوبر کو جہاز العریش پاکستان پہنچا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موسم سرما 2026-27 کے دوران گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اندازاً 24 ایل این جی جہازوں کی ضرورت ہوگی، تاہم خطے میں کشیدگی اور درآمدی سپلائی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ضروریات پوری کرنے کا چیلنج برقرار ہے۔










