حنا پرویز بٹ کے بیانات پنجاب حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حنا پرویز بٹ کے بعض بیانات نہ صرف ان کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں بلکہ پنجاب حکومت کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وہ حنا پرویز بٹ کی سنجیدہ ٹوئٹس کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ حنا پرویز بٹ بعض اوقات ناسمجھی میں ایسی باتیں کر جاتی ہیں جو بعد میں ان کے لیے مسئلہ اور حکومت کے لیے شرمندگی کا سبب بن جاتی ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حنا پرویز بٹ نے ملتان میں وسیم عباس کی ہلاکت کے واقعے میں نامزد ملزم کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مریم نواز کی حکومت میں فوری انصاف ملتا ہے‘، ان کے اس بیان پر سیاسی اور عوامی حلقوں میں بحث چھڑ گئی تھی۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر گاڑی تلے کچلے جانے کے نتیجے میں 15 سے 16 سالہ یتیم نوجوان وسیم عباس جاں بحق ہو گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان کام چھوڑ کر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں گاڑی تلے کچلا گیا بچہ صرف 2 وقت کی روٹی پر ملازم تھا، عظمیٰ بخاری کا انکشاف

بعد ازاں واقعے میں نامزد ملزم مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد منگل کو بہاولپور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ ملزم کی ہلاکت اور حنا پرویز بٹ کے بیان نے واقعے کو بحث کا موضوع بنا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کا جھانسہ، نازیبا ویڈیوز سے بلیک میلنگ، کراچی میں ملزم گرفتار

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: فیڈرل سروس ٹریبیونل کا حکم کالعدم، ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال

یوگنڈا سے واپس آنے والی سفارتکار کی اہلیہ میں ایبولا وائرس کی تصدیق، نائیجیریا میں 44 افراد زیرِ نگرانی

13سالہ لڑکی کے قتل کی کہانی پر مبنی اطالوی فلم نیٹ فلکس کی غیر انگریزی فلموں میں سرفہرست

سپریم کورٹ نے ریلوے افسران کی سنیارٹی سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟