پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے امریکا میں جاری سلیکون ویلی اوپن میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر 4 مصر کے کریم عبدالغواد کو 1-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے گولڈ ایونٹ میں نور زمان نے 52 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں 11-9، 11-7، 9-11 اور 11-6 سے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا مقابلہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے معروف کھلاڑی محمد الشوربگی سے ہوگا۔
BIG UPSET AT SILICON VALLEY OPEN SQUASH!
Pakistan's Noor Zaman stunned defending champion and World No. 4 Karim Gawad of Egypt 3-1 to advance at the PSA Gold event in California!
Noor won 11-9, 11-7, 9-11, 11-6 in 52 minutes.
Meanwhile, Pakistan's Ashab Irfan lost 3-0 to… pic.twitter.com/Lg6Rb5IAw1
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) October 22, 2026
دوسری جانب پاکستان کے اصحاب عرفان کو دوسرے مرحلے میں محمد الشوربگی کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ الشوربگی نے تینوں گیمز 11-3، 13-11 اور 11-7 سے جیتے۔
سلیکون ویلی اوپن میں مردوں اور خواتین کے مقابلے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 23 اکتوبر جبکہ فائنل 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔










