پہلا ویمنز فٹبال کلب ورلڈ کپ سال 2028 امریکا میں ہوگا

جمعہ 23 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا سال 2028 میں پہلے ویمنز فٹبال کلب ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی خاتون فٹبالر کون ہیں؟

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ فیفا ٹورنامنٹس کے انعقاد میں اس کے تجربے، اس کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی پختگی اور ملک میں ویمنز فٹبال میں اسٹیک ہولڈرز کی دلچسپی کی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔

امریکا کا بڑے کھیلوں کے ایونٹس کے انعقاد کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے خاص طور پر رواں سال کے شروع میں مینز ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرنا۔

پہلا ویمنز کلب ورلڈ کپ 5 سے 30 جنوری 2028 تک منعقد ہوگا۔

اس میں تمام 6 براعظمی کنفیڈریشنز کے 19 ٹاپ ٹیئر کلبز اکٹھے ہوں گے۔

مزید پڑھیے: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

اے ایف سی (ایشیا)، سی اے ایف (افریقہ)، کونکاکاف (شمالی امریکا) اور کونمیبول (جنوبی امریکا) کی نمائندگی مقابلے میں 3،3 کلب کریں گے، او ایف سی (اوشیانا) کے لیے ایک ٹیم جھنڈا لہرائے گی اور یورپ کی 6 بہترین ٹیمیں یوئیفا کی نمائندگی کریں گی۔

7 کلب پہلے ہی ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ پکی کر چکے ہیں۔ آرسنل (انگلینڈ)، کلب امریکا فیمینل (میکسیکو)، بارسلونا (اسپین)، گوتھم (امریکا)، نیگوہیانگ (شمالی کوریا)، کرنتھینز (برازیل) اور ووہان جیانگڈا (چین)۔

فیفا کی چیف ویمنز فٹبال آفیسر سرائے بیئرمین نے کہا کہ یہ 7 کلب اور ایک درجن مزید عالمی سامعین کو ویمنز کلب فٹبال کی طاقت اور گہرائی دکھانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

انہیں اپنی کہانی سنانے، اپنے فین بیس کو بڑھانے اور عالمی اسٹیج پر اپنے کلب کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے امریکہ میں تاریخ کا حصہ بننے کا یہ موقع پوری طرح سے حاصل کیا ہے۔

فیفا نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا تعارف ’ویمنز کلب گیم کی پیشہ ورانہ اور عالمی توسیع کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہے جو ایلیٹ کلب ٹیموں کو ہر 4 سال بعد مقابلہ کرنے کے لیے ایک حقیقی عالمی اسٹیج فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ویمنز یورو چیمپیئن شپ 2029 کی میزبانی جرمنی کو مل گئی، حتمی اعلان

ابتدائی طور پر سنہ 2026 کے لیے مقرر کیا گیا تھا لیکن فیفا نے افتتاحی ٹورنامنٹ کو 2 سال پیچھے دھکیل دیا تاکہ اسےسال 2027 ویمنز ورلڈ کپ کے بعد اور لاس اینجلس میں سنہ 2028 سمر اولمپکس سے پہلے ایک واضح ونڈو مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp