حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اکتوبر سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 391 روپے 75 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 393 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جس میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو ڈیزل 391 روپے 75 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ڈیزل مہنگا ہوجائے گا، جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔











