لندن میں فلسطین ایکشن پر پابندی کے خلاف امریکی سفارتخانے کے باہر بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں ‘فلسطین ایکشن’ پر عائد پابندی کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ 31 اکتوبر کو لندن میں امریکی سفارت خانے اور اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں امریکی قونصل خانے کے باہر 400 سے زائد افراد جمع ہو کر حکومتی فیصلے کی کھلی خلاف ورزی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

یہ احتجاج برطانیہ کی سپریم کورٹ میں 4 اور 5 نومبر کو ہونے والی اس اپیل کی سماعت سے ٹھیک پہلے کیا جا رہا ہے، جو گروپ کی شریک بانی ہدیٰ عاموری کی جانب سے پابندی کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے جولائی 2025 میں اس تنظیم کو کالعدم قرار دیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 3,850 سے زائد افراد کو اس کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ فلسطین ایکشن پر پابندی کا فیصلہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں آ کر کیا گیا۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایکٹیوسٹس نے اسکاٹ لینڈ میں ٹرمپ کے گولف کورس پر اسپرے پینٹ کیا تھا، جس کے بعد جولائی میں تنظیم کو کالعدم اور حال ہی میں امریکہ کی جانب سے بھی دہشت گرد تنظیم نامزد کیا گیا۔

اس پابندی کی مخالفت میں سول سوسائٹی، معروف شخصیات اور شوبز اسٹارز بھی شامل ہو چکے ہیں۔ پال میسکل، جوسی بکلی، سوسن سارینڈن اور گاری لائنکر جیسی شخصیات نے حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 فلسطینی شہید، 24 زخمی

دوسری جانب برطانوی حکومت کا موقف ہے کہ دفاعی تنصیبات بالخصوص اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی ایل بٹ سسٹمز پر گھس کر نقصان پہنچانے کی کارروائیاں انسدادِ دہشتگردی کے قوانین کے تحت پابندی کے زمرے میں آتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں