ایپل کے پہلے فولڈ ایبل فون کی عالمی فروخت شروع، قیمت نے توجہ حاصل کرلی

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل فون، آئی فون ڈیو، جمعے کے روز دنیا بھر کی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا، جس کی قیمت تقریباً 2 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے، تاہم اس کی لانچنگ پر ماضی میں نئے آئی فونز کی آمد کے موقع پر دیکھے جانے والے جوش و خروش کی نسبت کم گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔

سنگاپور اور شنگھائی سے لے کر لندن اور سان فرانسسکو تک فون کی طلب مضبوط رہی، لیکن فروخت محدود رکھنے کے باعث ایپل اسٹورز کے باہر طویل قطاریں لگانے اور رات بھر انتظار کرنے کے وہ مناظر کم دکھائی دیے جو ماضی میں نئے آئی فون کی فروخت کے آغاز کی پہچان سمجھے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہونے کا اعزاز این ویڈیا سے واپس چھین لیا

سام سنگ الیکٹرانکس اور ہواوے ٹیکنالوجیز جیسی حریف کمپنیاں کئی برسوں سے مہنگے فولڈ ایبل فون فروخت کر رہی ہیں، آئی فون ڈیو کی آمد اس بات کا امتحان ہے کہ آیا ایپل فولڈ ایبل موبائل فونز کی محدود مارکیٹ کو بھی اسی طرح نئی شکل دے سکتا ہے جس طرح آئی فون نے اسمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کیا تھا۔

یہ فون ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر جان ٹرنَس کے لیے بھی ابتدائی چیلنج ہے، ہارڈویئر کے سابق سربراہ جان ٹرنَس نے ستمبر میں عہدہ سنبھالنے کے بمشکل ایک ہفتے بعد اس فون کی رونمائی کی تھی۔

آئی فون ڈیو کی آن لائن پیشگی بکنگ ایک ہفتہ قبل شروع ہوتے ہی طلب میں غیر معمولی اضافے کے باعث اس کی متوقع ترسیل کی تاریخیں چند ہی منٹوں میں جنوری کے آخر تک پہنچ گئی تھیں۔

ایپل نے صارفین کی جانب سے ملنے والے ردعمل کو ’غیر معمولی سے بھی بڑھ کر‘ قرار دیا۔

کمپنی نے پیشگی بکنگ کے دوران فی صارف زیادہ سے زیادہ 2 فون خریدنے کی اجازت دی، جبکہ براہِ راست اسٹور پر آنے والے صارفین کے لیے فروخت بھی محدود رکھی گئی۔

مزید پڑھیں: ایپل انٹیلیجنس دسمبر میں چین میں متعارف کرائے جانے کا امکان، ٹم کک کا اعلان

چین، فرانس، ہانگ کانگ، بھارت اور جاپان میں یہ فون صرف ان صارفین کو دستیاب تھے جنہوں نے آن لائن آرڈر دیا تھا۔

سڈنی میں، جہاں جمعے کے روز ایپل کے پہلے اسٹور پر پاسپورٹ کی شکل سے مشابہ نئے فونز کی فروخت شروع ہوئی، مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے اسٹور کھلنے سے پہلے ہی باہر خریداروں کی قطار لگ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میکسیکو  کی چیف الیکشن کمشنر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی

فرانس: طلبا نے حکومتی تجاویز مسترد کردیں، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ایپل کے نئے فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین ٹوٹنے لگی، کمپنی کا متبادل فون دینے کا اعلان

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں