190 ملین پاؤنڈ سیکنڈل: عمران خان اور بشری بی بی 4 جولائی کو طلب

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

190 ملین پاؤنڈ سیکنڈل کیس نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے، دونوں ملزمان کو 4 جولائی کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی دفتر پیش ہونے کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی گزشتہ دونوں پیشیوں پر نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی 4 جولائی کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے لازمی پیش ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں نیب کا نوٹس بھی وصول کر لیا ہے، نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔ نیب نے اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کو 26 جون کو طلب کیا تھا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 جولائی کو نیب میں شامل تفتیش ہونے کی درخواست کی تھی۔ نیب نے درخواست منظور کرتے ہوئے 4 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی 4 جولائی کو اسلام آباد کی مختلف عدالتوں اور نیب دفتر میں پیش ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی

ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر مہلک حملے کی ذمہ دار امریکی فوج قرار، امریکی اخبار

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی شرائط جاری کردیں

تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے