نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی، مسلح افواج اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، ہلالِ کشمیر (نشانِ حیدر) کی 78ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مسلح افواج اور وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کی مثالی بہادری اور وطن کے دفاع میں عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، ہلالِ کشمیر کا 77واں یومِ شہادت

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے مسلح افواج کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1948 کی جنگ کے دوران نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے پیر کلیوا رج (پہاڑی) کے اہم دفاعی مقام کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے مسلسل حملوں کا بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا۔ شدید دباؤ کے باوجود انہوں نے پسپائی اختیار کرنے کے بجائے اپنے دستے کی قیادت کی اور فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی پر پوری قوم ان کی مثالی بہادری اور جرأت مندانہ شہادت کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ زخمی ہونے کے باوجود شہید نے اپنے فوجی دستے کی بہادری سے قیادت کی اور آخری دم تک دشمن کے خلاف لڑتے رہے۔

مزید پڑھیں:یومِ فضائیہ: راشد منہاس شہید کو خراجِ عقیدت، پھولوں کی چادر چڑھانے کی پُروقار تقریب

وزیراعظم نے کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی لازوال قربانی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے وادی کشمیر کے فرزند ہونے کا حق ادا کیا اور ان کی قربانی وطن سے بے مثال محبت کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی بہادری اور قربانی مسلح افواج کی جرأت، استقامت اور ملکی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے۔ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی خدمات آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مائیکروسوفٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کا پیکیج دینے کا فیصلہ کیوں؟

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

خیبرپختونخوا پولیس کے لیے خصوصی انشورنس پلان، شہدا کے خاندانوں اور زخمی اہلکاروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

موسم سرما کی آمد، بلوچستان کے کون سے علاقے سیاحوں کے لیے پُرکشش بن سکتے ہیں؟

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں