مری اور مظفرآباد میں 2 حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر کے حکام کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے میں مسافر جیپ پہاڑی سڑک سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک باپ اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس اور انتظامیہ کے مطابق جیپ گاؤں نکہ شکر پٹیاں سے گاؤں سری درہ جا رہی تھی، گاڑی ابھی تقریباً 3 کلومیٹر ہی آگے بڑھی تھی کہ گاؤں ستھرا پوڈیمار کے قریب حادثہ پیش آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بونیر میں مسافر وین کو حادثہ: 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی، تمام کا تعلق پشاور کےعلاقے ہزار خوانی سے

حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑک کے حصے سے گزرتے ہوئے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث جیپ پہاڑی ڈھلوان سے نیچے جاگری اور کئی مرتبہ الٹنے کے بعد رکی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جیپ سڑک سے تقریباً ایک ہزار سے پندرہ سو فٹ نیچے جاگری، حادثے میں گاڑی میں سوار تمام 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے مطابق، حادثے کے مقام پر لاشیں مختلف جگہوں پر بکھری ہوئی تھیں، بعدازاں مقامی افراد اور امدادی اہلکاروں نے لاشیں نکالیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

مری حادثے میں 2 خواتین اور 5 بچے جاں بحق

دوسرے حادثے میں مری کے علاقے چوکی ٹریٹ میں بروہا چوک کے قریب مسافروں سے بھری سوزوکی وین سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 2 خواتین اور 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں الماس زوجہ تنویر اور ان کی 3 بیٹیاں، جبکہ شاہینہ زوجہ ممتاز اور ان کی 2 بیٹیاں شامل ہیں، تمام متاثرین کا تعلق مری کے گاؤں ڈھلہ سے ایک ہی خاندان سے تھا۔

 https://Twitter.com/sumair_shah123/status/2114377714493002081

ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق خاندان ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہا تھا کہ راستے میں یہ افسوس ناک حادثہ پیش آگیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی شناخت ارشد، نگہت، لائبہ، کاشان، ایما نور، طیب محمود اور رائمہ نور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

مائیکروسوفٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کا پیکیج دینے کا فیصلہ کیوں؟

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

خیبرپختونخوا پولیس کے لیے خصوصی انشورنس پلان، شہدا کے خاندانوں اور زخمی اہلکاروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

موسم سرما کی آمد، بلوچستان کے کون سے علاقے سیاحوں کے لیے پُرکشش بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں