سپریم کورٹ میں طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے کانسٹیبل ٹکا خان ریٹائر ہوگئے۔
ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپریم کورٹ میں منعقدہ الوداعی تقریب میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
کانسٹیبل ٹکا خان نے پولیس اہلکار کی حیثیت سے تقریباً 30 سال فرائض انجام دیے، جبکہ وہ 1997 سے سپریم کورٹ میں تعینات تھے۔
اپنے طویل دورِ ملازمت کے دوران انہوں نے عدالتِ عظمیٰ میں مختلف ادوار اور اہم آئینی و عدالتی واقعات کا مشاہدہ کیا۔
سپریم کورٹ/ کانسٹیبل ریٹائرڈ
سپریم کورٹ میں طویل عرصہ خدمات سر انجام دینے والا کانسٹیبل ٹکا خان ریٹائرڈ
کانسٹیبل ٹکا خان بطور پولیس اہلکار 30 سال ڈیوٹی سر انجام دی
کانسٹیبل ٹکا خان کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میں الوداعی تقریب کا انعقاد
سپریم کورٹ پولیس افسران و اہلکاروں نے ٹکا… pic.twitter.com/NXdImEMjXH— imran waseem (@imranwaseem92) October 26, 2026
ٹکا خان نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں مارشل لا، نومبر 2007 میں ایمرجنسی کے نفاذ اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دور سمیت سپریم کورٹ کی تاریخ کے متعدد اہم مراحل دیکھے۔
ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے ان کی طویل خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








