پاکستان اور چین نے دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون، میڈیا روابط، اسٹریٹجک کمیونیکیشن اور عوامی سفارت کاری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جبکہ علاقائی امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: عظیم دیوارِ چین کے سائے میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کا جشن
ملاقات کے دوران ماؤ ننگ نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، جس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی وانگ یی کے لیے خیرسگالی کے جذبات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Chinese Foreign Ministry Spokesperson Ms. Mao Ning called on Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 at the Ministry of Foreign Affairs today.
Ms. Mao Ning conveyed greetings from Foreign Minister Wang Yi. The DPM/FM reciprocated with warm… pic.twitter.com/WunFwxc2Gt
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 26, 2026
اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے ترجمانوں کے مکالمے میں شرکت کے لیے پاکستان آمد پر ماؤ ننگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے چین کے ساتھ ہر موسم کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف سطحوں پر باقاعدہ مشاورت اور تبادلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترجمانوں کا مکالمہ میڈیا تعاون، اسٹریٹجک کمیونیکیشن اور عوامی سفارت کاری کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس مکالمے کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور انہیں مزید قریب لانے میں مدد ملے گی۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری برقرار رکھنے کے چین کے عزم کی توثیق کی اور علاقائی امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔









