نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
مزید پڑھیں:ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم
یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اسلام آباد کے ڈی چوک میں یکجہتی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کشمیری عوام کی جرأت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
نائب وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
انھوں نے جموں و کشمیر کے تنازع کا متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پُرامن حل یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کی استنبول میں ترک صدر اردوان سے ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے اس موقع پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔










