نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے شہر استنبول میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سفارتی رابطوں اور مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات علاقائی چار ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے اختتام پر ہوئی۔ صدر اردوان نے اجلاسوں میں شریک وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کیا اور مختلف فورمز پر ہونے والی مشاورت کو سراہا۔
At the conclusion of the Regional Four (R4) and R4 meeting along with the Foreign Ministers of France, Germany, Italy and the UK, the participating Foreign Ministers called on President Recep Tayyip Erdoğan of Türkiye in Istanbul today.
Deputy Prime Minister/Foreign Minister… pic.twitter.com/KaA1McXQna
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 23, 2026
اسحاق ڈار نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے صدر اردوان کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے میزبانی اور پُرتپاک استقبال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خصوصی تعلقات، دیرینہ دوستی اور اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے دورے کے دوران علاقائی 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور آر فور پلس ای فور اجلاس میں شرکت کی، جبکہ اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 departed Istanbul for Islamabad following a successful visit to Türkiye, during which he participated in the R4 Foreign Ministers’ Meeting and the R4+E4 meeitng.
He also called on President Erdoğan… pic.twitter.com/5ZDa4YI5xl
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 24, 2026
کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ استنبول سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔











