ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ، پاکستان کے 3 سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو دعوت

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے 3 سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو بھی مدعو کرلیا گیا ہے، جہاں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جو روٹ نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

یہ یادگار ٹیسٹ میچ آئندہ سال 11 سے 15 مارچ تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس تاریخی موقع پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جبکہ میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو اس تاریخی میچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق کپتانوں کے علاوہ دیگر ممالک کے سابق کپتانوں اور نامور کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سابق اور معمر کرکٹرز بھی ان تقریبات میں شریک ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا اس یادگار موقع کو مزید خاص بنانے کے لیے مختلف تقریبات منعقد کرے گا، جبکہ اس موقع پر خصوصی طور پر تیار کردہ یادگاری تحائف بھی پیش کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا