جو روٹ نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

اتوار 13 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار نصف سنچری اسکور کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

ایجبسٹن میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں جو روٹ نے اپنی 69ویں نصف سینچری مکمل کی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سچن ٹنڈولکر کی 68 نصف سینچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف تاریخی ‘وائٹ واش’، غلطیاں تسلیم کر کے بہترین ٹیم بنانا ہوگی، بابر اعظم

روٹ نے 69 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے، اور انگلینڈ نے 130 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے جارڈن کاکس نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یوں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-3 سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

جو روٹ کی 69 نصف سینچریوں کے بعد سچن ٹنڈولکر 68 نصف سینچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بلے باز شیو نارائن چندرپال نے ٹیسٹ کرکٹ میں 66 نصف سینچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈر اور بھارت کے سابق بلے باز راہول ڈریوڈ 63، 63 نصف سینچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 62 نصف سینچریاں بنائی ہیں۔

ایجبسٹن ٹیسٹ میں جو روٹ نے صرف نصف سینچری کا ریکارڈ ہی اپنے نام نہیں کیا بلکہ ایک اور اہم سنگِ میل بھی عبور کیا۔ وہ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟

اس کے ساتھ ہی جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 4 مختلف میدانوں پر ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے صرف تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، ان سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق عظیم آل راؤنڈر ژاک کیلس اور آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

روٹ نے لارڈز میں 2,203 ٹیسٹ رنز، مانچسٹر میں 1,128 اور اوول میں 1,050 رنز بنا رکھے ہیں، جبکہ ایجبسٹن میں بھی ان کے ٹیسٹ رنز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان کے خلاف سیریز میں انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں ہیڈنگلے اور دوسرے میں لارڈز کے مقام پر کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کیا پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل ہے؟

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے صرف 2 وکٹیں گنوائیں اور روٹ اور کاکس کی ناقابلِ شکست اننگز کی بدولت آسانی سے ہدف حاصل کرلیا۔

جو روٹ کی یہ اننگز انگلینڈ کی سیریز میں مکمل برتری کے ساتھ ساتھ ان کے شاندار ٹیسٹ کیریئر میں ایک اور تاریخی باب کا اضافہ بھی ثابت ہوئی، جہاں وہ سچن ٹنڈولکر سمیت کئی عظیم بلے بازوں کے ریکارڈ اپنے نام کرتے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا