اسٹار ٹریک اور ایکس مین کے شہرۂ آفاق اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ چل بسے

جمعہ 30 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کے معروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا شمار تھیٹر، ٹیلیویژن اور فلم کے ممتاز اداکاروں میں ہوتا تھا۔ 6 دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط فنی سفر میں انہوں نے متعدد یادگار کردار ادا کیے، تاہم انہیں عالمی شہرت سائنس فکشن سیریز ’اسٹار ٹریک: دی نیکسٹ جنریشن‘ میں کیپٹن جین لوک پیکارڈ اور فلمی سلسلے ’ایکس مین‘ میں پروفیسر چارلس زیویئر کے کرداروں سے ملی۔

سر پیٹرک اسٹیورٹ 28 اکتوبر 2026 کو لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ ان کے ترجمان کے مطابق وہ الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمنشیا کے عارضوں سے نبرد آزما تھے۔

13 جولائی 1940 کو انگلینڈ کے علاقے میر فیلڈ میں پیدا ہونے والے پیٹرک اسٹیورٹ نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے برسوں رائل شیکسپیئر کمپنی کے ساتھ کام کیا اور شیکسپیئر کے کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تھیٹر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اولیور ایوارڈز بھی ملے، جبکہ براڈوے پر بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی ڈیپ فیک: ہالی ووڈ کے 5 ستارے جن کی ڈیجیٹل شناخت خبروں میں رہی

1987 میں ’اسٹار ٹریک: دی نیکسٹ جنریشن‘ میں کیپٹن جین لوک پیکارڈ کا کردار ملنے کے بعد ان کی شہرت دنیا بھر میں پھیل گئی۔ یہ سیریز 7 برس جاری رہی اور انہوں نے بعد میں بھی متعدد فلموں اور ٹی وی سیریز میں یہی کردار ادا کیا۔ 2000 میں شروع ہونے والے ’ایکس مین‘ فلمی سلسلے میں پروفیسر چارلس زیویئر کا کردار بھی ان کی پہچان بن گیا۔

پیٹرک اسٹیورٹ کو ڈرامے کے شعبے میں خدمات پر 2010 میں ملکہ الزبتھ دوم نے ’سر‘ کا خطاب دیا تھا۔ انہیں ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور بچوں کے لیے بہترین گفتاری البم پر گریمی ایوارڈ بھی ملا۔

ان کے دیرینہ دوست اور معروف اداکار سر ایان میک کیلن نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرک اسٹیورٹ قابلِ اعتماد اور محبوب دوست تھے۔ دونوں اداکاروں نے ’ایکس مین‘ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور ان کی دوستی کئی دہائیوں پر محیط تھی۔

سر پیٹرک اسٹیورٹ اپنے پیچھے تھیٹر، ٹیلیویژن اور فلم کے شعبوں میں یادگار کرداروں اور غیر معمولی فنی خدمات کا ورثہ چھوڑ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا