بھوٹان میں گلیشیئر سے بننے والی جھیل شنتافو (Shintaphu) پھٹنے کے باعث اچانک سیلاب آگیا، جس کے بعد بھارت کی ریاستوں مغربی بنگال اور آسام میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
بھوٹان کے ضلع گاسا میں جھیل سے خارج ہونے والا پانی دریائے موچو میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے گاسا کے مشہور قدرتی گرم پانی کے چشمے گاسا تشاچو (Gasa Tshachu) کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، جبکہ سڑکوں اور آبپاشی کے نظام کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
Glacial lake OUTBURST (GLOF) at Shintaphu Lake in Bhutan triggers RED ALERTS along the Sankosh River across North Bengal (Alipurduar, Jalpaiguri, Cooch Behar) and Assam (Kokrajhar, Dhubri).
Highway routes and local infrastructure damaged in Bhutan; NO casualties reported.
NDRF and SDRF teams mobilized as over 10,000 residents are RELOCATED to relief centers in Alipurduar.
— Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) October 30, 2026
بھوٹانی حکام نے بھارت کی مغربی بنگال اور آسام کی حکومتوں کو ممکنہ سیلاب سے خبردار کردیا ہے۔ مغربی بنگال کے اضلاع دارجلنگ، علی پور دوار، جلپائی گوڑی اور کوچ بہار جبکہ آسام کے ضلع دھوبری میں خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دریائے سنکوش کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق سیلابی پانی دریائے موچو سے ہوتا ہوا دریائے سنکوش کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ہے۔ امدادی اداروں اور ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:گلیشیئرز پگھلنے اور مون سون بارشوں سے اچانک سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
رپورٹس کے مطابق بھوٹان میں سیلاب سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی کیونکہ متاثرہ علاقے کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔ تاہم بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔











