سوشل میڈیا انفلوئنسر اور وی لاگر حسن ہاشمی نے امان اللہ نامی شخص کی ملکیت جائیداد پر نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کی تشویش کے حوالے سے متعدد سوالات اٹھائے ہیں۔
اپنی گفتگو میں حسن ہاشمی نے سوال کیا کہ اگر متعلقہ جائیداد امان اللہ کی ملکیت ہے تو جمعیت علمائے اسلام اس پر جاری ہونے والے نوٹس سے اتنی پریشان کیوں ہے اور اس جائیداد کا مولانا فضل الرحمان سے کیا تعلق ہے؟
امان اللہ نامی شخص کی جائیداد پر سی ڈی اے کے نوٹس سے جمعیت علمائے اسلام اتنی پریشان کیوں ہے؟ اس جائیداد کا مولانا فضل الرحمان سے کیا تعلق ہے؟ کیا یہ مبینہ بے نامی جائیداد ہے؟ کئی اہم سوالات جواب طلب ہیں۔ pic.twitter.com/p77FKdJONx
— LEGEND (@abdelsaidi) October 31, 2026
انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا یہ جائیداد مولانا فضل الرحمان کی مبینہ بے نامی جائیدادوں میں سے ایک ہے؟ ایک مذہبی سیاسی جماعت کو اس معاملے پر اتنی تشویش کیوں لاحق ہے اور اسجد محمود کی جانب سے جائیداد کو مولانا فضل الرحمان کی ملکیت قرار دینے کے دعوے کی بنیاد کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کے ریاست مخالف بیانیے کے بھارتی میڈیا پر چرچے
حسن ہاشمی نے ان سوالات کے ذریعے جائیداد کی ملکیت، مولانا فضل الرحمان سے اس کے مبینہ تعلق اور جے یو آئی کے ردعمل پر وضاحت طلب کی ہے۔











